اسلام آباد(اے پی پی)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوزکر گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2024 میں روشن ڈیجیٹل کے ذریعے سمندرپارپاکستانیوں نے 161ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد ستمبر 2020سے لے کر اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زرکامجموعی حجم 8.416ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ جون کے مہینے میں آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 224ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے مزید 10820اکاؤنٹس کھولے گئے جس کےبعد ان اکاؤنٹس کی تعداد 723598ہو گئی ہے۔