• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابرا عظم ضدی، ٹیم میں تبدیلیوں کیلئے سمجھانا مشکل تھا، سابق چیف سلیکٹر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نےکہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے بابراعظم کو سمجھانا بہت مشکل تھا کیوں کہ وہ ضدی تھے اور مزاحمت کرتے تھے، تبدیلیاں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے تھے، ٹیم میں 4 کوچز کی وجہ سے مختلف گروپس بن چکے ہیں جو کینسر کی شکل اختیار کررہے ہیں، اگر وہ اسکواڈ کا حصہ ہیں تو پاکستان جیت نہیں سکتا، میں نے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں واپس بلا لیا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں عماد وسیم کی انجری چھپائی گئی، ہم ہمیشہ اعظم خان کے فٹنس لیول کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن عماد بھی اسی مسئلے کا شکار ہیں۔ انہیں اسی وجہ سے ڈراپ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کرسکیں۔