• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس فیڈریشنز کو آڈٹ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنی الحاق شدہ44فیڈریشن کو سالانہ آڈٹ رپورٹ 15ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے ساتھ بینک اسٹیٹمنٹس بھی مانگی گئی ہے، پی ایس بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ فیڈریشنز کے لیے مالی شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔