• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد بنگلہ دیش ٹیم بڑی ترقی پاتے ہوئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ سیریز سے قبل پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان چھٹے اور بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر تھا۔ تاریخی وائٹ واش کے بعد بنگلہ دیش نے چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود انگلینڈ اور جنوبی افریقا کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ اس وقت بھارتی ٹیم 9 میچ کھیل کر 6 فتوحات کے ساتھ پہلے ، آسٹریلیا 12 میچز میں 8 فتوحات کے ساتھ دوسرے ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان آٹھویں اور ویسٹ انڈیز آخری نویں نمبر پر ہے۔