• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم شہزاد نے زیادہ زور لگادیا، کمر درد کے شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے خرم شہزاد کمر کی درد کا شکار ہوگئےہیں۔ذرائع کے مطابق خرم شہزاد کو ٹیسٹ میچ کے آخری روز دورانِ بولنگ زور لگانے پر کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس ہوا۔ان کا ایم آر آئی اسکین کروا یا گیا ہے۔اسکین کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد انجری کی نوعیت اور ری ہیب کا فیصلہ کیا جائے گا۔