• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ جیتے 1296 دن ہوگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز)پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتے 1296 دن گزر گئے ۔پاکستان گذشتہ تین سال سے ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی ہے۔ پاکستان نے ہوم گراؤنڈ میں آخری سیریز 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف جیتی تھی اور اسے آخری 10 ٹیسٹ میچوں میں ایک بھی فتح نہیں ملی ہے۔ شان مسعود پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلے 5 میں 5 ٹیسٹ میچ ہارنے والے پاکستان کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر گذشتہ 10 ٹیسٹ میچز میں سے کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اس نے چھ میں شکست کھائی جبکہ چار ڈرا ہوئے ہیں۔ ہوم گراؤنڈ پر رواں صدی میں یہ زمبابوے اور بنگلہ دیش کے بعد کسی بھی ٹیم کی بدترین کارکردگی ہے۔
اسپورٹس سے مزید