• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون کا باقاعدگی سے استعمال امراض قلب کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سائنسدانوں کے مطابق عہد جدید میں موبائل فون کا بڑھتا استعمال عالمی سطح پر بیماریاں بڑھنے کا سبب بن رہا ہے۔ فوٹو: فائل
سائنسدانوں کے مطابق عہد جدید میں موبائل فون کا بڑھتا استعمال عالمی سطح پر بیماریاں بڑھنے کا سبب بن رہا ہے۔ فوٹو: فائل

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مسلسل موبائل فون کے استعمال سے امراض قلب کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ 

محققین کے مطابق موبائل فون کا باقاعدگی سے استعمال دل کی بیماریوں کے خطرات کو بہت زیادہ بڑھا سکتا ہے، بالخصوص ایسا ان افراد میں زیادہ ہوتا ہے جو سگریٹ نوشی کرنے کے علاوہ ذیابیطس کے مرض میں بھی مبتلا ہوں۔

کینیڈین جرنل آف کارڈیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے مطابق مسلسل موبائل فون کے استعمال سے نیند کی کمی اور دماغی صحت متاثر ہوتی ہے جو کہ امراض قلب کے خطرات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

سائنسدانوں کے مطابق عہد جدید میں موبائل فون کا بڑھتا استعمال عالمی سطح پر بیماریاں بڑھنے کا سبب بن رہا ہے اور پبلک ہیلتھ کی کوشش کو متاثر کرسکتا ہے۔

اس تحقیق کے مصنف ڈاکٹر ژیان ہوئی کن  کے مطابق سیل فونز ریڈیو فریکوئنسی برقی مقناطیسی فیلڈز کا اخراج کرتے ہیں جو انسانی اعضاء کے پیچیدہ نظام خاص کر دل اور خون کی شریانوں میں خلل ڈال سکتے ہیں جو جسم کے اسٹریس کے ردعمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔

صحت سے مزید