• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے سے قبل اسمارٹ فونز، ٹیلی ویژن دیکھنے سے بچوں کی نیند پر منفی اثرات نہیں پڑتے، نئی تحقیق

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو رات کو سونے سے قبل اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس استعمال کرنے یا ٹیلی ویژن دیکھنے کی اجازت دینے سے ان کی نیند پر بہت کم اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 

اس نئی حیران کن تحقیق سے قبل ماہرین طویل عرصے سے یہ کہہ رہے تھے کہ بچوں کی نشوونما پر اسکرین ٹائم کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انھوں نے اسے بچوں کی صحت کے حوالے سے منفی قرار دیا تھا۔

لیکن اب کیوی سائنسدانوں نے 11 سے 14 برس تک کے ایسے بچوں کا تجزیہ کیا جو کہ سونے سے قبل اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس استعمال کرتے یا ٹیلی ویژن دیکھتے تھے، اور اپنی تحقیق میں کہا کہ اس سے بچوں نیند پر منفی اثرات نہیں پڑتے۔

صحت سے مزید