• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی محمکہ ٹرانسپورٹ کے نامزد ویلیڈیٹر کی کارگو ایئرلائنز کے سیکیورٹی سسٹم کی جانچ، ذرائع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ برطانوی محمکہ ٹرانسپورٹ کے نامزد ویلیڈیٹر نے کارگو ایئرلائنز کے سیکیورٹی سسٹم کی جانچ کی۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ویلیڈیٹر اسٹیون اوگاڈا نے یورپی یونین اور برطانیہ کے لیے سیفٹی سسٹم کی جانچ کی۔

سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ آڈٹ ٹیم نے اسلام آباد، علامہ اقبال ایئرپورٹ اور کراچی ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن کی جانچ کی۔

اس آڈٹ کے دوران قومی ریگولیٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی۔

جانچ مکمل کرکے انٹرنیشنل ویلیڈیٹر اسٹیون اوگاڈا پاکستان سے روانہ ہوگئے۔

ویلیڈیٹر اسٹیون اوگاڈا آڈٹ ویلیڈیشن رپورٹ متعلقہ یورپی اور برطانوی حکام کو جمع کرائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ رپورٹ قومی ایئرلائن کے کارگو آپریشنز کی کلیئرنس حاصل کرنے کے لیے اہم قدم ہے اور امید ہے کہ کلیئرنس ملنےکے بعد قومی ایئرلائن برطانیہ اور یورپ کے لیے گارگو بھی لے جایا سکے گی۔ 

ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کی جانب سےقومی ایئرلائن کی پروازوں سے متعلق اجازت نامہ بھی جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید