اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )د اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کا تقرر 3 سال کی مدت کیلئے کیا گیا ہے جو کہ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے شمار ہو گا، وفاقی پبلک سروس کمیشن کے نئے چیئر مین لیفٹنٹ جنرل اختر نواز ستی ایف پی ایس سی کے27ویں چیئر مین ہیں۔ ان سے قبل جتنے چیئر مین مقرر کئے گئے ان کا تعلق اعلیٰ عدلیہ ۔ مسلح افواج اور سول سروس سے رہا ہے جنہیں ریٹائرمنٹ کے بعد اس اہم عہدے پرفائز کیا گیا۔مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے جو چیئر مین تعینات رہے ہیں ان میں کرنل اے ایس بی شاہ کی تقرری 1958میں کی گئی۔ 1977میں لیفٹنٹ جنرل عتیق الر حمن کی تقرری کی گئی ۔ 1986 میں ایڈمرل ریٹائرڈ ایم شریف کی تقرری کی گئی۔1997میںلیفٹنٹ جنرل ر یٹائرڈ ممتاز گل کی تقرری کی گئی۔ ۔2002میں ایئر مارشل شفیق حیدر اور 2003میں لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ جمشید گلزار کیانی کی تقرری کی گئی۔ 2006میں لیفٹنٹ جنرل ر یٹائرڈ شاہد حامد اور 2014میں میجر جنرل ر یٹائرڈ نیاز محمد خان خٹک کی تقرری کی گئی۔اس اعتبار سے لیفٹنٹ جنرل اختر نواز ستی مسلح افواج سے نویں چیئر مین ہیں۔1947میں پہلے چیئر مین میاں افضل حسین تھے۔1952میں ذاکر حسین اور 1957میں میاں امین الدین کی تقرری کی گئی۔ 1963میں قاضی انوار الحق ۔1965میں آ غا عبد الحمید۔1966میں نذیر احمد ۔ 1969میں علی اصغر اور1972میں ایس منظور الہیٰ کی تقرری کی گئی ۔ 1972میں عدلیہ سے جسٹس ریٹائرڈ فیض اللہ کنڈی کی تقرری کی گئی۔1994میں جسٹس ر یٹائرڈ ظفر حسین مرزا کی تقرری کی گئی ۔ 2009میں جسٹس ر یٹائرڈ رانا بھگوان داس کی تقرری کی گئی ۔اس طر ح تین چیئر مین عدلیہ سے رہے۔ 2012میں ریٹائرڈ آئی جی ملک آصف حیات کی تقرری کی گئی ۔ 1991میں ظہور انور ۔ 2014میں نوید اکرم چیمہ اور2018میں حسیب اطہر کی تقرری کی گئی۔معروف افضل کی نامزدگی کی گئی لیکن وہ کرونا کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔ 2020میں زاہد سعید اور2023میں شاہد اشرف تارڑ کی تقرری کی گئی۔