• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش ’دی کیرٹ‘ چل بسی

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اپنے غیر معمولی وزن کے باعث شہرت حاصل کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش ’دی کیرٹ‘ چل بسی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مچھلیوں سے انسیت رکھنے والوں کے لیے بُری خبر ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش 20 برس کی عمر میں چل بسی۔

یہ مچھلی فرانس کے علاقے شیمپین میں موجود اپنی فشری (بلیو واٹر لیکس) میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے اس گولڈ فش کی لمبائی 4 فٹ اور اس کا وزن 67 پاؤنڈ (30 کلو) تھا جو لیبراڈور نسل کے کتے کے وزن کے برابر ہے۔

یہ خوبصورت سُنہری مچھلی اپنے غیر معمولی وزن کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔

فرانس میں بلیو واٹر لیکس کے مالک کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کی موت قدرتی وجوہات کی وجہ سے ہوئی ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ مچھلی بوڑھی ہو چکی تھی اس لیے اس کی موت واقع ہوئی لیکن افسوس کرنے کی بات نہیں ہے کیونکہ اس مچھلی کے 2 بچے بھی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید