کراچی(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ (یو این) نے غذائی قلت اور بحران سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی تاریخ کا سنگین ترین غذائی بحران پھیلا ہوا ہے، جہاں 90فیصد بچے کئی ماہ سے فاقوں پر مجبور ہیں ایسے میں جان کا خطرہ لاحق ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ غذائی بحران اور قلت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے 20لاکھ افراد ایسے ہیں جو شدید خوراک کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، وہ خوراک نہ ملنے سے اپنی جان سے بھی جا سکتے ہیں۔