• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کی حمایت اور مدد کے بغیر کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا، محمد غالب

برمنگھم (پ ر) کشمیری پاکستان کے دفاع اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،10لاکھ بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار ہیں اور اسے الجھا رکھا ہے ،لاکھوں کشمیری جانوں کے نزرانے پیش کر چکے ،پاکستان کی حمایت اور مدد کے بغیر کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا، دو ایٹمی قوتوں کے درمیان مسئلہ کشمیر خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل چاہتا ہے لیکن بھارت راستے میں رکاوٹ ہے، کشمیری جدو جہد آزادی سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں 6ستمبر 1965میں بھارت نے جو غلطی کی تھی آئندہ ایسا کرنے کی کوئی جرأت کی تو جنگ کا ذمہ دار بھارت ہوگا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیت اور حل طلب ہے ،پاکستان کے حکمرانوں کو اپنی کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی، پاکستان کو ایک فریق اور وکیل کی حیثیت سے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا، مظلوم و محکوم کشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، حکومت جس سیاسی اور سفارتی حمایت کا بارہا اعلان کر رہی ہے وہ نظر بھی آنی چاہئے۔ محمد غالب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے بڑی اہمت کا حامل ہے، سارا پانی دریائے کشمیر سے آتا ہے، بھارت نے پانی بند کیا تو پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان ہوگا، بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشیں کی ہیں، حکومت پاکستان بھارتی حربوں اور ہتھکنڈوں کا موثر جواب دے اور سفارتی محاذ پر اپنی سرگرمیاں تیز کرے تاکہ بھارت کے ناپاک عزائم اور منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

یورپ سے سے مزید