• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب جانے والے مسافر سے جعلی سفری دستاویزات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر سےمبینہ طو رپر جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر اسے گرفتار کرلیا ،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ج ایف آئی اے امیگریشن نےجعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر ملزم احمد شکیل کو گرفتارکیاگیا جو عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جا رہا تھا،امیگریشن پراسیس کے دوران ملزم کے پاسپورٹ میں موجود جنوبی افریقی ویزہ مشکوک پایا گیاملزم کے پاسپورٹ پر ویزہ کی سیکیورٹی خصوصیات ٹیمپرڈ تھیں، مشکوک معلوم ہونے پر کاؤنٹر آفیسر نے مزید جانچ پڑتال کے لیے سیکنڈ لائن آفس بھیجا۔

ملک بھر سے سے مزید