کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلف کواپریشن کونسل ایکریڈیشن سینٹر(جی سی سی) نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت چلنے والی حلال سرٹیفکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سروس (ایچ سی ٹی آر ایس)کو ”ایکریڈیشن سرٹیفیکٹ“ جاری کیاہے جو ادارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، ایچ سی ٹی آر ایس، جامعہ کراچی کو پبلک سیکٹر تحقیقی اداروں میں واحد حلال سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ بات بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین کی صدارت میں ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں جمعہ کو منقعدہ ایک اجلاس کے دوران کہی گئی۔