کراچی(اسٹاف رپورٹر)کچے کے ڈاکوئوں نے کام کا جھانسہ دے کر کراچی کے مزید 3نوجوانوں کو اغوا کرلیا ،مبینہ طور پر مغوی نوجوانوں کی زنجیروں میں بندھی ویڈیو اہلخانہ کو بھیج کرتاوان طلب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلبہار کے رہائشی اویس ،انس اور فیضیاب کارپٹ و صوفہ کلیننگ کا آن لائن کام کرتے ہیں،سندھ کے ضلع گھوٹکی سےآن لائن کارپٹ و صوفہ کلیننگ کاکام ملنے پر 2جنوری 2025کو بس کے زریعہ گھوٹکی پہنچے پر ڈاکوئوں کی جانب سے انہیں اغواء کرلیا گیا،مغوی نوجوانوں کے چچا کی جانب سے تھانہ رضویہ سوسائٹی میں مقدمہ درج کرایا گیا جس میں انہوں نے بتایا ہےکہ اغواء کاروں نے انکے بچوں کی رہائی کے عوض 60 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔