• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 کا یونان کشتی حادثہ، متوفی سے 45 لاکھ وصول کرنے والا بدنام انسانی اسمگلر ساتھی سمیت گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے گجرات نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر جس نے نہ صرف ماضی میں بلکہ دو ماہ قبل یونان کشتی حادثے میں ہلاک شخص کو یونان میں نوکری دلوانے کی گارنٹی کے بعد 45 لاکھ روپے وصول کیے تھے، اس کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی ٹریول ایجنسی کا ساتھی اکاؤنٹنٹ بھی گرفتار ہوا ہے۔ گجرات کمپوزٹ سرکل کے انچارج سب انسیکٹر بدر بشیر کی درج کردہ ایف آئی آر نمبر 2/25 کے مطابق متوفی احسان علی کے والد سکندر حیات نے شکایت درج کروائی کہ اس کے بیٹے کو یونان بھجوانے کے لیے ٹریول ایجنٹ عمران شکور نے 45 لاکھ روپے لیے۔
ملک بھر سے سے مزید