• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں بند لوگوں کو ایگزیکٹیو آرڈر پر رہا نہیں کرسکتے، وزیر قانون

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جیلوں میں بند لوگوں کو ایگزیکٹیو آرڈر پر رہا نہیں کرسکتے، پاکستان کا آئین اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، ایک عدالتی طریقہ کار ہے عدالتوں میں جائیں انکو ریلیف ملتا رہا ہے ، جہاں پر نہیں بنتا نہیں بھی ملتا ،وزیر قانون نے ایوان میں پی ٹی آئی کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے لیڈرکے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے اور اسکی چوری بچانے کیلئے کیا کیا کرنا پڑتا ہے، اچھے اچھے معزز لوگوں نے اپنے لیڈر کو خوش کرنے کیلئے گلے بٹھا لئے ہیں ، وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپوزیشن کی زبانوں میں گیدڑ کی زبان ڈال دی ہے اور یہ سارے مل کر او ،او کر کے واپس اپنی لابی میں گئے ہیں،ہمیں اپنے گناہوں اور چوریوں کو چھپانے کیلئے پاک ہستیوں کی بات نہیں کرنی چاہیے۔

ملک بھر سے سے مزید