کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کے نام پر وزراء، معاونین اور ترجمانوں کی فوج ظفر موج جمع کرنے کو بادشاہت پر مبنی طرزِ حکومت قرار دیتے ہوئے اس عمل کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام کے خون پسینے سے ادا کیئے گئے محصول سے حکمراں طبقہ صرف اپنی آسائشیں جمع کررہا ہے، سندھ میں موجودہ طرزِ حکمرانی نے فرعونی دورِ اقتدار کی یاد تازہ کردی پورا صوبہ بدحالی کا عملی نمونہ بنا ہوا ہے اور صوبائی حکومت من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف ہے۔