کراچی (افضل ندیم ڈوگر) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر اور پانچ ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریاں اور تبادلے کر دیے گئے ہیں اسلام اباد ہیڈ کوارٹر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19کے افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر احمد رضوان خان کو انٹلیکیکچل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) سے تبادلہ کرکے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔ گریڈ 18 ڈپٹی ڈائریکٹر قمر زمان امیگریشن ونگ اسلام اباد سے اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ تعینات کردیا گیا۔ گریڈ 18 کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر طارق مسعود کو اے ایچ ایس ونگ سے پارلیمنٹری بزنس سیل تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ بیگ کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے سیکورٹی برانچ تبادلہ کر دیا گیا۔