کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ افغانستان اور بھارت کی دوستی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ،بلوچستان کے ضلع کچھی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سے صوبے میں امن کے قیام میں مدد ملے گی، افواج پاکستان نے بلوچستان اور کے پی کے میں امن کے قیام کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل قدر ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، افغانستان جس طرح بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ،رواں سال اسے مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا،قوم اور سیاسی رہنما کسی بھی طور پر دہشت گردی اور ان کے سر پرستوں کی حمایت نہیں کرسکتے ہیں، افغان عوام اور حکمرانوں کو اس بات کا خیال کرنا ہوگا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں افغانستان کا ساتھ دیا ہے۔