حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں 8سالہ گھریلو ملازمہ کمسن بچی سے جنسی زیادتی‘ پولیس نے 2ملزمان کو گرفتارکرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھٹائی نگر تھانے کی حدود دعلمدار چوک طوبی ٹاور کے رہائشی ادریس شر نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ اپنے گاؤں سے 8سالہ بچی ثناءکو گھریلو کام کاج کے لئے لایاتھا جو اس کے گھر میں بھی رہتی تھی اور گھر کے لئے سبزیاں‘ پھل ودیگر سامان بازار سے لاتی تھی ۔فلیٹ کے ساتھ واقع سبزی کی دکان کے مالک غلام رسول سولنگی کمسن ثناءکو بہلاپھسلا کر رکشہ میں اپنے دوست مختیار چنا کے ہمراہ اسے ہیپی ہوم کے علاقے میں قبرستان لے گیا۔