• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا بطور پارٹی سیکرٹری جنرل استعفا منظور کرلیا گیا۔اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا استعفا منظور کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بطور اپوزیشن لیڈر، کیس بھگتنا، جلسے دیکھنا سمیت دیگر معاملات کا بھی بوجھ تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی 22 جون کو استعفا دیا لیکن وہ منظور نہیں کیا گیا۔عمر ایوب نے کہا کہ میں بطور کارکن پی ٹی آئی بانی چیئرمین کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔ میں نے شبلی فراز کو بانی پی ٹی آئی تک استعفا پہنچانے کا کہا تھا۔