• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج کے باعث ٹریفک جام

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق صفورا چوک سعدی ٹاؤن روڈ پر بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔احتجاج سعدی ٹاؤن روڈ پر دوست محمد خاصخیلی گوٹھ کے مکینوں کی جانب سے کیا گیا۔احتجاج کے باعث روڈ کے دونوں اطراف ٹائروں کو نظر آتش کر کے روڈ کو بلاک کردیا گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔دوسری جانب ڈی سی آفس سینٹرل کے سامنے کے بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔احتجاج کے باعث شاہراہ شاہ جہاں ایوینیو سخی حسن جانب پیپلز چورنگی آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئے اور ٹریفک جام ہو گیا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو سخی حسن سے فائیو اسٹار چورنگی کی طرف اور پیپلز چورنگی سے لنڈی کوتل کی طرف بھیجا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید