• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر سیاستداں دانیال عزیز پر فردِ جرم عائد

سینئر سیاستدان دانیال عزیز—فائل فوٹو
سینئر سیاستدان دانیال عزیز—فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ شکرگڑھ نے سینئر سیاستداں دانیال عزیز پر فردِ جرم عائد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دانیال عزیز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

سینئر سیاستداں دانیال عزیز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر دانیال عزیز نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔

واضح رہے کہ دانیال عزیز پر الیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید