وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جلسہ روکنے کے حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوئے۔
پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کل اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ کامیاب رہا، لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلسے کےلیے ہر قسم کی رکاوٹیں ڈالیں، وفاق نے تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کل انٹرنیٹ کو بلیک آؤٹ کیا گیا تھا، سوشل میڈیا ٹیم کا شکریہ کہ کارکنوں کو آگاہی دی، ثابت ہوا کہ سوشل میڈیا ٹیم ہماری طاقت ہے۔