• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، فیصلہ کشمیر ی عوام کریں گے، ظفر انور

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) مسئلہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، شہدائے جموں کشمیر کی قربانیوں پرکوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جا سکتا، مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل یہی ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سہ فریقی کانفرنس بلانے کیلئے اقدامات کرے،کشمیری عوام سابق جنرل قمر باجوہ کے فارمولے کو مسترد کر چکے ہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر ی عوام نے کرنا ہے، پاکستان کے اندرونی حالات کے باعث مسئلہ کشمیر متاثر ہو رہاہے مگر کشمیر کی آزادی کیلئے آزاد و خو شحال پاکستان بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سنیئر نائب صدر ظفر انور نے وٹفورڈ میں چوہدری محمد افسر کی طرف سے دیئے گئے۔ دعوت استقبالیہ میں کیا جس میں کمیونٹی رہنما سابق کونسلر رشید چوہدری، کونسلر سردار آصف احمد، کونسلر سردار شفیق احمد، چوہدری محمد شعیب، چوہدری محمد عارف، راجہ پرویز، چوہدری محمد صدیق، چوہدری محمد الیاس، چوہدری محمد حسین، چوہدری خالد، چوہدری ریاض و دیگر نے شرکت کی۔ ظفر انور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان نیازی کی جرأت سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتیں پاکستان پر دبائو ڈال رہی تھیں کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کر ے بھارت کو جنوب ایشیا کی بڑی طاقت تسلیم کیا جائے مگر عمران خان نے ان قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور قومی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا،انہوں نے کہا عالمی برادری عمران خان کو عالمی لیڈر تسلیم کر تی ہے، آج پاکستان کو عمران خان نیازی کی قیادت چاہئے تاکہ ملک کو اندرونی انتشار سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا حالیہ تحریک میں جوائنٹ ایکش کمیٹی کو پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ جس میں وہ سرخرو ہو ئے،ظفر انور نے کہا پاکستان اندرونی شورش کا شکار ہے ورنہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کیا جا سکتا تھا، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کوئی اثر نہیں پڑ ے گا ، بھارت مسئلہ کشمیر کو خو د اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا، ظفر انور نے ایک سوال کے جواب میں کہا آزاد کشمیر میں میر پور انٹر نیشنل ائر پورٹ کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں ائر پورٹ کشمیر عوام کابنیادی حق ہے ، حکومت پاکستان آزاد کشمیر ریلوے لائن کی تنصیب اور ائر پورٹ کی تعمیر کا وعدہ پورا کر ے ۔ ظفر انور نے کہا ہم حکومت پاکستان جانب سے رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کیلئےفنڈز دینے پر شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر کونسلر سردار شفیق نے معزز مہمان کی کنٹرول لائن پر ہونے والے واقعات پر توجہ دلائی۔

یورپ سے سے مزید