• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس، پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد کردی تاہم پرویز الٰہی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الٰہی کیخلاف مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی، چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے انکے وکیل امجد پرویز کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید