• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کیخلاف اقدامات کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کیخلاف اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی سے جارینوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسکریننگ ابتدائی طور پر سندھ کے سرکاری کالجوں میں کی جائے گی۔محکمہ کالج ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کالج ایجوکیشن میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، متعلقہ ضلع کا ڈائریکٹر اور کالج پرنسپل کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید