• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز حیات مانیکا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی میں تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 18 کے افسر میاں محمد ممتاز حیات مانیکا کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ پولیس سروس کی گریڈ 18 کی افسر اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی ماہم خان کوایف آئی اے میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کی منتظر آفس مینجمنٹ گروپ کی گر یڈ اٹھارہ کی افسرفروا عباس کو سیکشن افسر کامرس ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ اٹھارہ کے افسرثاقب علی خان کوسیکشن افسر کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید