• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کا فائدہ عوام کو کیوں منتقل نہیں ہورہا؟ حافظ نعیم

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے سے خزانہ کو فائدہ ہوا تو بجلی بلوں پر عوام کو فائدہ کیوں نہیں ہورہا۔ فروری کے آخر تک پوری عوامی طاقت سے جدوجہد کا آغاز کریں گے، کال دی جائے گی قوم تیار رہے،پاکستان کے حکمرانوں نے امریکہ کے کہنے پر اپنے ہی عوام کے خلاف آپریشن کیے،حکومت نے چند مگرمچھوں کو بجلی نہ بنانے پر بھی دوہزار ارب دیدئیے ،قوم کو بنیادی ضروریات پر سبسڈی نہیں دی جاتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ مرکزی تربیت گاہ میں خیبر پختونخوا سے آئے مردو خواتین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکہ دنیا کاسب سے بڑا طاغوت ہے جو اس کے ساتھ چلے گا وہ اسلام اور پاکستان کے خلاف چلے گا۔ ملک میں حکومت اور اپوزیشن امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں، ہم واشنگٹن اور اس کے حواریوں کے خلاف جدوجہد کو دین کا تقاضا سمجھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید