• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ اور عراق سمیت 7 ممالک سے 24 گھنٹے میں مزید 51 پاکستانی بے دخل، کراچی پہنچا دیا گیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سعودی عرب اور عراق سمیت مختلف 7ممالک سے مزید 51 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ بے دخل کیے گئے ان افراد کو مختلف پروازوں سے کراچی پہنچایا گيا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 51بے دخل پاکستانیوں میں سے 2اصلی پاسپورٹ جبکہ 49ایمرجنسی پاسپورٹس پر پاکستان واپس لائے گئے ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران سعودی عرب سے بے دخل 33پاکستانیوں کو کراچی بھیجا گیا۔ عراق سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر 14پاکستانی کراچی پہنچے۔ دبئی، عمان، زمبیا، قطر اور یو کے سے ایک ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید