• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا عوام کے مسائل قانون کے دائرہ کے اندر حل کرنے کا مشورہ

اسلام آباد(جنگ نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس یحیٰ آفریدی نے سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہیں عوام کے ساتھ بات چیت میں انصاف،اور احترام کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور مسائل کو قانون کے دائرہ کار کے اندر ہی رہتے ہوئے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے ،چیف جسٹس نے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت افسران کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی اور 1973 کے آئین سے 26ویں ترمیم تک کی آئینی تاریخ کا تعارف پیش کیا،اور اختیارات کی تقسیم اور آئین کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں پر مشتمل عدلیہ کے درجہ بندی کے ڈھانچے کی وضاحت کی،انہوں نے نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد صوبوں کے دور دراز اضلاع کے دوروں سے اپنے تجربات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا ۔
اہم خبریں سے مزید