• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی بائیومیٹرک حاضری کا سسٹم بنا رہے ہیں‘ وزیرتعلیم سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے صوبائی اسمبلی کو بتایا ہے کہ بہت سے تعلیمی اداروں میںاساتذہ کی حاضری اس وقت بائیومیٹرک ہے‘ بچوں کے لیے بھی سسٹم بنا رہے ہیں‘ کالجز میں کوئی گھوسٹ ملازمین نہیں اسکول میں تھے‘ یہ مسئلہ بھی کافی حد تک ٹھیک کردیا ہے ‘ اس وقت زیادہ تر بچے کمپیوٹر سائنس پڑھ رہے ہیں‘ہمارا بھی اس پر فوکس ہے‘سندھ میں ہم ای کامرس کا کانسپٹ لا رہے ہیں‘ہرسال تعلیمی نصاب پر نظر ثانی کی جائے گی تاکہ اسے جدید تضاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے‘کراچی میں 154کالج موجود ہیں جن میںتین لاکھ کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں‘ کراچی میں کالجز بڑھانے کی ضرورت ہے‘کچھ ٹاؤنز میں کالج نہیں ہیں‘اس کی فہرست بنوائی ہے‘ہر تحصیل ہیڈ کواٹر میں بوائز اور گرلز کالج ہونا چائیے ۔ انہوں نے یہ اعداد و شمار منگل کو سندھ اسمبلی میں محکمہ کالج ایجوکیشن سے متعلق وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتائی ۔
اہم خبریں سے مزید