• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اینٹی کرپشن کا واٹر کارپوریشن کے اینٹی تھیف سیل اور سب سوائل واٹر کے دفاتر پر چھاپہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن کا واٹر کارپوریشن کے اینٹی تھیف سیل اور سب سوائل واٹر کے دفاتر پر چھاپہ،سب سوائل کے جاری کئے گئے اور اینٹی تھیف کی کارروائیوں کاتمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ،صوبائی محکمہ انسداد رشوت ستانی کی ٹیم نے منگل کو اینٹی تھیف سیل اور سب سوائل واٹر کے دفاتر پر چھاپہ مارا اور شعبے کے قیام سے اب تک کی جانے والی کارروئیوں،ایف آئی آرزسمیت سب سوائل کے جاری کردہ لائسنس کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے،اینٹی کرپشن کی ٹیم چار گھنٹے تک واٹر کارپوریشن کے اینٹی تھیف سیل کے آفس میں موجود رہی اور افسران سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید