• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز آپریشنل

کراچی( ثاقب صغیر )کراچی کے دو نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ پراسیسنگ کائونٹرز قائم کر کے انھیں آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی اور ضلع غربی سیمنز چورنگی سائٹ میں واقع نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔ ان دونوں نادرا میگا سینٹرز میں شہریوں کو24گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت دی گئی ہے۔ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سندھ سعید عباسی کے مطابق پیر 6جنوری سے دونوں نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ پراسیسنگ کائونٹرز کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت ہر سینٹر میں 15 افراد پر مشتمل اسٹاف رکھا گیا ہے جو تین شفٹوں میں کام کرے گا،مجموعی طور پر دونوں سینٹرز میں 30 افراد پر مشتمل پاسپورٹ عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میگا سینٹرز سے پراسس کرنے والے شہریوں کو پاسپورٹ کی ڈیلیوری بھی وہیں سے کی جائیگی اور پراسیسنگ کے ساتھ ڈیلیوری بھی 24 گھنٹے دی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ عوامی مرکز میں پہلی ہی پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید