حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونے والی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز خلاف ورزیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مجاز ہیں۔
اس حوالے سے وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یہ پابندی منشیات کے استعمال کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم قدم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایسے آلات کی دستیابی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو منشیات کی کھپت میں استعمال ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کرتے رہیں گے۔