ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1114 روپے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2500 ڈالر فی اونس ہے ۔