غزہ میں تباہ کن اسرائیلی جنگ کا ایک سال مکمل ہونےکے قریب ہے، فارن پریس ایسوسی ایشن نے جنگ کی کوریج سے عالمی میڈیا کو دور رکھنے کے اسرائیلی اقدام پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق آزادی صحافت پر جمہوری اقدار کی بات کرنے والے ملک کا یہ رویہ بہت حیران کُن ہے۔
ایف پی اے کے مطابق اسرائیل نے اس سے پہلے کبھی اطلاعات پر پابندی کا اتنا سخت اور طویل بلیک آؤٹ نہیں کیا، اسرائیل نے غزہ جنگ تک رسائی دینے کی ہماری بار بار کی گئی درخواستوں کو مسترد کیا۔
خبر ایجنسی نے کہا کہ غزہ میں موجود فلسطینی صحافی بھی مستقل اسرائیلی پابندیوں کا شکار رہے۔ غزہ میں متعدد فلسطینی صحافی فرائض کی انجام دہی میں شہید کر دیے گئے۔
خبر رساں اداے کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت، جمہوری بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے ایک بار پھر اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی میڈیا کو غزہ تک بلا روک ٹوک رسائی دی جائے۔