• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ اسی ماہ جاری ہونے کا امکان

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ اسی ماہ جاری ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا عرپورٹس کے مطابق عالمی عدالتِ جرائم کے پراسیکیوٹر کریم خان نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع گیلینٹ کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کی درخواست دائر کردی ہے۔

پراسیکیوٹر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو، وزیرِ دفاع گیلینٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے رہنماؤں یحییٰ سنوار اور محمد دیف کے بھی فوری وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی گرفتاری کے وارنٹ کا فوری اجراء اس لیے ضروری ہے تاکہ مبینہ جنگی جرائم جاری رکھتے ہوئے وہ تفتیش یا عدالتی کارروائی میں رکاوٹ یا اسے خطرے میں نہ ڈالیں۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں بھی، کریم خان نے اعلان کیا تھا کہ عالمی عدالت جرائم جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں نیتن یاہو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری طلب کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ وارنٹِ گرفتاری کے اجراء کے لیے جولائی میں دائر کردہ درخواست میں کریم خان نے حماس کے 3 رہنماؤں یحییٰ سنوار، محمد دیف اور اسماعیل ہنیہ کو نامزد کیا تھا۔

تاہم حالیہ درخواست میں انہوں نے اسماعیل ہنیہ کا نام واپس لے لیا ہے، جنہیں ایران میں قتل کیا گیا تھا لیکن جولائی میں ہونے والی اسرائیلی کارروائی میں جاں بحق ہونے والے محمد دیف کا نام واپس نہیں لیا ہے۔

ادھر اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ اسی ماہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید