سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو دل کی تکلیف پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سینیٹر اعجاز چوہدری کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لایا گیا جہاں انکا معائنہ کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جو نقاب پوش 9 ستمبر کو تمام اداروں کی ماں پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوئے وہی 9 مئی کے حملوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس سی سی ٹی وی فوٹیج کا تقاضہ اسپیکر نے حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کیا ہے ویسی ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کا مطالبہ گزشتہ 16 ماہ سے بانی پی ٹی آئی کر رہے ہیں۔ دونوں فوٹیجز مل جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری 9 مئی کے مقدمے میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔