• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے کے ایک وکیل کی ایکس کی بندش کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق دوسرا لاعلم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی اے کے وکیل احسن امام نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کی بندش  سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق کر دی جبکہ دوسرے وکیل سعد صدیقی نے اس سے لاعلمی ظاہر کی۔ 

عدالتِ عالیہ میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی اے کے وکیل احسن امام نے عدالت کو بتایا کہ پلیٹ فارم کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیا جا چکا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایکس تک رسائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

عدالت نے کہا کہ پلیٹ فارم کی بندش کا اب کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہے، مطلب یہی ہے کہ مذکورہ پلیٹ فارم بحال ہو گیا ہے۔

پی ٹی اے کے دوسرے وکیل نے کہا کہ مجھے نوٹیفکیشن واپس لیے جانے سے متعلق کچھ علم نہیں۔

عدالت نے کہا کہ کیا پی ٹی اے نے ہر درخواست کے لیے الگ وکیل رکھا ہے؟ یہ تو غلط ہے کہ ایک وکیل کو آگاہی دی گئی دوسرے کو نہیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات پر ایکس کو بند کیا گیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ آپ کو ایکس کی بندش پر وجوہات بتانی چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید