فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ غلط اور نامکمل ریٹرن فائل کرنے والوں پر 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کے بجلی و گیس کے کنکنش منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام نے کہا کہ غلط اور نامکمل ریٹرن فائل کرنے والے افراد کے بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کرنے اور جائیداد و گاڑیوں کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
غلط اور نامکمل ریٹرن فائل کرنے والے افراد کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور منی لانڈرنگ اقدامات کے ذریعے ان افراد کا آڈٹ بھی کیا جائے گا، ہنگامی اقدامات کا اطلاق ٹیئر ون ریٹیلرز اور مینوفیکچررز پر بھی ہو گا۔