• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود مختار، نیم خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزارت خزانہ نے خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ان اداروں کے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ  گریڈ 17 تا 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہو گا۔

نوٹیفکیشن کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید