• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ایران کیلئے برآمدات نہ ہونے کے برابر، درآمدات میں مسلسل اضافہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) امریکی پابندیاں ایران کےلیے پاکستانی برآمدات کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئیں۔گذشتہ مالی سال ایران کےلیےپاکستانی برآمدات محض بیس ہزار ڈالرزرہنےکاانکشاف ہواہےجبکہ اس کےمقابلے میں پاکستان کا ایران سے درآمدات پرانحصار مزید بڑھ گیا۔گذشتہ مالی سال ایران سے پاکستانی درآمدات ایک ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔ایک طرف پاکستان کی ایران کے لیے برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئیں تووہیں دوسری طرف ایران سے پاکستان کی درآمدات میں ہر گزرتے سال کے ساتھ مسلسل اضافہ ہورہا ہے-حکومتی ذرائع نےامریکی پابندیوں کےباعث بینکنگ چینلزکانہ ہوناایران کے لیے پاکستانی برآمدات میں رکاوٹ کی بڑی وجہ قرار دیا ہے-ذرائع کے مطابق گذشتہ 5برسوں میں ایران کے لیےپاکستانی برآمدات مجموعی طور پرصرف ایک لاکھ 30 ہزارڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ ایک مالی سال کے دوران ایران سے پاکستانی درآمدات بڑھ کر ایک ارب ڈالرزسےزائد رہیں۔

اہم خبریں سے مزید