آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ ستمبر کےلیے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے۔
سوئی ناردرن، سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 13.85 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔