اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت اور ترقی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی معیشت جنگ سے پہلے کے حجم کے چھٹے حصے سے کم رہ گئی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں بے روزگاری تقریباً تین گنا بڑھ گئی۔ جنگ کے بعد سے مغربی کنارے میں 3 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں ختم ہوچکی ہیں، بےروزگاری 12.9 سے بڑھ کر 32 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے میں بہت دباؤ میں ہے اور اتھارٹی کی کام کی صلاحیت خطرے میں ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل بین الاقوامی امداد اور ٹیکس محصولات روک رہا ہے۔ یو این کانفرنس برائے تجارت نے بین الاقوامی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری مداخلت کرے، رپورٹ میں عالمی برادری سے دیرپا امن و ترقی کےلیے بھی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔