• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ سے 97 مریض علاج کیلئے متحدہ عرب امارات منتقل

---- فائل فوٹو
---- فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نے عالمی ادارۂ صحت کے تعاون سے غزہ سے 97 شدید زخمی افراد اور مریضوں کو نکال لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے کا کہنا ہے کہ غزہ سے 142 بچوں اور 97 مریضوں کو ان کے اہلِ خانہ کے 155 افراد سمیت علاج کے لیے 11 ستمبر کی رات یو اے ای منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طبی بنیاد پر ہونے والا یہ انخلاء جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات کے رامون ایئر پورٹ سے ہوا، جو ابوظبی پہنچا ہے۔

نمائندہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب اسرائیل کے جنوبی شہر سے زخمی افراد سمیت کینسر، خون، گردے کی بیماریوں اور ذہنی تناؤ کا شکار افراد کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں، فروری میں غزہ سے طبی بنیاد پر بچوں سمیت دیگر مریضوں کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تھا۔

عالمی اداراۂ صحت نے علاج کے لیے مریضوں کی باقاعدہ منتقلی کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق غزہ میں 36 میں سے صرف 17 اسپتال جزوی طور پر فعال ہیں، جنوبی غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں تیز ہونے کے بعد سے رفح کراسنگ مئی سے بند ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید