کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے چار شہروں میں کروڑوں روپے کی مالیت کے بس ٹرمینلز، جنکشنز کی بحالی اور روٹ کی سڑکوں کو چوڑا کرنے اور ایک ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی آفس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ترقیاتی کاموں میں حیدرآباد میں مختلف علاقوں میں جنکشنز کی موڈیفیکیشن، بیوٹیفیکیشن اور ڈیزائن، اور پیپلز بس سروس کے لیے بڑے روڈز کے ساتھ بس لے بیز کی تعمیر اور ڈیزائن شامل ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں جنکشنز کی موڈیفیکیشن، بیوٹیفکیشن اور ڈیزائن۔ لاڑکانہ میں موجود بس ٹرمینل کی بحالی، بڑی سڑکوں کے ساتھ بس لیز کی تعمیر اور ڈیزائن اور سکھر میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی آفس کا قیام شامل ہے۔