• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، گواہ پر جرح کا آخری موقع

راولپنڈی (خبر نگار) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرنے کی وکلا کی استدعا مسترد کر دی اور گواہ پر جرح کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ استغاثہ کے آخری گواہ میاں عمر ندیم پر وکلا صفائی کی جانب سے جرح کی جانی تھی جو نہ کی جاسکی اور وکلا کی جانب سے ریفرنس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جو عدالت نے مسترد کر دی۔ وکلا کی جانب سے عمران خان کی درخواست بریت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ دینے کی درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔ سینئر صحافی انصار عباسی کا 2022 میں شائع شدہ کالم بطور ثبوت عدالت پیش کرنے کی درخواست بھی عدالت نے منظور کر لی۔
ملک بھر سے سے مزید